پاکستان
20 فروری ، 2012

ولی بابرکیس:ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی درخواست منظور

ولی بابرکیس:ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی درخواست منظور

کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہید صحافی ولی خان بابر کیس کے ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی درخواست منظور کرلی،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ارشدچیمہ کی درخواست پرعدالت نے ملزمان کے خلاف فرد جرم میں جزوی ترمیم منظور کرلی،عدالت 27 فروری کو تمام گرفتار ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی، ملزمان شاہ رخ، نوید پولکا، فیصل محمدونفسیاتی، علی رضوی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شہید ولی بابر کے بھائی کی درخواست پرملزمان کو 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم، دیا ہے۔

مزید خبریں :