Time 25 نومبر ، 2022
کھیل

آرمی کی تمیم خان پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان آرمی کی تمیم خان ملک کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں جبکہ شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے۔

پچاسویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا ہے ، پہلے روز مردوں کی سو میٹر ریس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے شجر عباس نے 10.43 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے تیز ترین مرد ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز مسلسل دوسرے سال بھی حاصل کرلیا۔

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

 شجر عباس رواں برس برمنگھم میں ہونےوالے کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر ریس کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

خواتین کی سو میٹر ریس میں پاکستان آرمی کی تمیم خان 11.86 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کر کے ملک کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ، واپڈا کی ملہان امتیاز نے دوسری اور آرمی کی مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :