پاکستان
Time 25 نومبر ، 2022

اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ فواد کا رانا ثنا کو جواب

حکومت نے آج بھی کہا ہے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ تمام خطرات کو پس پشت ڈال کر راولپنڈی پہنچیں گے: سابق وفاقی وزیر— فوٹو:فائل
حکومت نے آج بھی کہا ہے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ تمام خطرات کو پس پشت ڈال کر راولپنڈی پہنچیں گے: سابق وفاقی وزیر— فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، ان کی سکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان کی صحت بہتر ہے، ان کی ٹانگ پر بریسز لگادیا گیا ہے، وہ کل لاہور سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج بھی کہا ہے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ تمام خطرات کو پس پشت ڈال کر راولپنڈی پہنچیں گے اور راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عوام اداروں، عدالتوں اور سیاسی جماعتوں کا کنڈکٹ دیکھ رہی ہے، اشرافیہ ضد چھوڑے اور پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں۔

وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ان کا کہنا تھاکہ روز کہنا کہ خطرہ ہے تو کیا رانا ثنااللہ چورن بیچنے بیٹھے ہیں؟ اگر آپ اتنے ہی ناکام ہیں تو استعفیٰ دیں اور اون کی دکان کھولیں،  اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، ان کی سکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہے.

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ حکومت نے الیکشن ہی نہیں کرانے تو مذاکرات کیسے؟ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بنیادی شرط الیکشن تاریخ کا اعلان ہے۔

مزید خبریں :