پاکستان
05 دسمبر ، 2012

سندھ میں ظلم کا راج ہے، کراچی میں امن کیلئے کوشش کرینگے، نواز شریف

سندھ میں ظلم کا راج ہے، کراچی میں امن کیلئے کوشش کرینگے، نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سندھ میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، سندھ میں ظلم کا راج ہے، وہ رائیونڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت کراچی کونظر انداز کر کے زیادتی کر رہی ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ، امن وامان، معیشت کی صورتحال بہترکریں گے، موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ ظلم کررہی ہے، انہوں نے کہاں کہ ذاتی خواہش ہے کہ کراچی میں بھی میٹرو بنائی جائے ، کراچی میں امن لانے کی کوشش کریں گے، اگرسب نے بندربانٹ کی تو کراچی کی صورت حال کیسے ٹھیک ہوگی، کراچی کی صورت حال پر سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا، عدالت نے کراچی میں ان جماعتوں کے نام لیے جن کے عسکری ونگ ہیں، جن پارٹیوں کے نام عدالت نے لیے وہی جماعتیں حکومت میں ہیں۔ ن لیگ کے قائد نے مزید کہا کہ فیصلہ وہ ہونا چاہیے جو پورے پاکستان کو منظور ہو، نہیں پتامسلم لیگ(ق)کا کیا ایجنڈا ہے، ق لیگ کی سیاست سمجھ نہیں آتی، ان کا نظریہ بھی سمجھ نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا کا م ہوسکتا ہے، 1991ء میں پانی کا معاہدہ صوبوں کی رضامندی سے کیا، 65سال میں عدلیہ کو زمین کے انتقال پر پابندی لگانی پڑی، اتفاق رائے کے بغیر کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :