پاکستان
05 دسمبر ، 2012

حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہیں، سپریم کورٹ

حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بلوچستان امن و امان کیسمیں عبوری حکم لکھوا دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، لاپتاافراد کے اہل خانہ کے دکھ روز بروز بڑھ رہے ہیں، جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پرذمے داران قانون کی گرفت میں آئیں گے، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ناکامی پروقت لے رہا ہے تو یہ اس کے رسک پر ہو رہا ہے،وفاقی وصوبائی حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئیں۔

مزید خبریں :