Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

اسمبلیوں سے باہر آنے کا معاملہ: عمران خان حتمی تاریخ کیلئے آج اہم ملاقاتیں کریں گے

اہم ملاقاتوں کے بعد عمران خان مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
اہم ملاقاتوں کے بعد عمران خان مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد اپنی رہائشگاہ پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اسمبلیوں سے باہر آنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے آج زمان پارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے، عمران خان مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، عمران خان مرحلہ وار کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی اور ارکان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سندھ اور بلوچستان کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی بلائیں گے اور اسمبلیوں سے باہر آنے کے حوالے سے جلد حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔

مزید خبریں :