کھیل
Time 27 نومبر ، 2022

بیلجیئم کیخلاف تاریخی فتح: مراکشی کھلاڑی نے اسٹیڈیم میں موجود ماں کا ماتھا چوم لیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں مراکش نے بیلجیئم کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

گروپ میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دی، بیلجیئم فیفا کی عالمی رینکنگ میں دوسرے جبکہ مراکش 22 ویں نمبر پر ہے۔

عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دینے پر مراکش کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے تاہم مراکش کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

 اشرف حکیمی تماشائیوں کے اسٹینڈ میں موجود والدہ کے پاس گئے، اپنی شرٹ اتار کر انہیں دی اور گلے لگاکر ماتھا چوم لیا۔

والدہ نے بیٹے کا بوسہ لیا اور شاباش دی۔

مزید خبریں :