Time 28 نومبر ، 2022
کھیل

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کا پانچواں گولڈ میڈل

ارشاد علی نے گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ فوٹو فائل
ارشاد علی نے گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ فوٹو فائل

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 4 ہو گئی۔

ارشاد علی نے پہلا گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔

پاکستان کے ارشاد علی نے  ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بعد ازاں ارشاد علی نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کا پانچواں گولڈ میڈل

پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا ایونٹ میں شکست دیکر حاصل کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کلو گرام کی کیٹیگری میں جیتا، ماہ گل نے بھارتی حریف کراٹے کاز کو ہرایا۔

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کا پانچواں گولڈ میڈل

پاکستان کی آرزو نے جونئیر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کا پانچواں گولڈ میڈل

پاکستان کی جانب سے پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس 60 کلو گرام کیٹیگری میں حاصل کیا، ہمایوں نے بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دیکر میڈل جیتا۔

مزید خبریں :