Time 29 نومبر ، 2022
کھیل

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ، مردو خواتین اسٹارز میں کتنی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی؟

اس سے یہ چیز ثابت کرنے کا موقع ملتا ہے کہ سب کھلاڑی برابر ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں ہے اس سے دوسرے کھیلوں کو بھی سیکھنا چاہیے: مہک کھوکھر/ فائل فوٹو
اس سے یہ چیز ثابت کرنے کا موقع ملتا ہے کہ سب کھلاڑی برابر ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں ہے اس سے دوسرے کھیلوں کو بھی سیکھنا چاہیے: مہک کھوکھر/ فائل فوٹو

پاکستان کی ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے مردوں کے یکساں انعامی رقم کی  پاکستان میں روایت کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

مہک کھوکھر لاہور میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئین شپ میں حصہ لے رہی ہیں،  ایونٹ کی انعامی پاکستان میں سب سے زیادہ ہے جو کہ 13 لاکھ روپے ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ایونٹ میں مردوخواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دی جائے گی۔

مہنگائی بہت ہو چکی ہے اس لیے یکساں انعامی رقم کے ساتھ انعامی رقم میں اضافی کی بھی ضرورت ہے: مہک کھوکھر /فوٹوجیونیوز
مہنگائی بہت ہو چکی ہے اس لیے یکساں انعامی رقم کے ساتھ انعامی رقم میں اضافی کی بھی ضرورت ہے: مہک کھوکھر /فوٹوجیونیوز

 مہک کھوکھر کا کہنا تھا کہ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں یکساں انعامی رقم کا ہونا اچھی بات ہے ، اس سے یہ چیز ثابت کرنے کا موقع ملتا ہے کہ سب کھلاڑی برابر ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں ہے اس سے دوسرے کھیلوں کو بھی سیکھنا چاہیے۔

مہک کھو کھر نے کہا کہ  پوری دنیا میں اب مردوخواتین کے لیے یکساں پرائز منی پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،انعامی رقم ایک بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے  جو دوسرے شہروں سے کھلاڑی آتے ہیں انہیں پہلی انعامی رقم دکھانا پڑتی ہے کہ آیا انہیں کھیلنے کا فائدہ بھی ہے یا نہیں کچھ کھلاڑی سارا پیسہ اپنی جیب سے لگانے کی سکت نہیں رکھتے ، وہ کھیلتے ہیں جیتتے ہیں تو وہی رقم پھر اگلے ایونٹس کے لیے لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی لڑکیاں بہت اچھا ٹینس کھیلتی ہیں لیکن وہ پنجاب میں آکر اس لیے نہیں کھیل سکتیں کہ انہیں بہت مہنگا پڑتا ہے، مہنگائی بہت ہو چکی ہے اس لیے یکساں انعامی رقم کے ساتھ انعامی رقم میں اضافی کی بھی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :