پاکستان
12 دسمبر ، 2012

وفاقی شریعت عدالت:موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کی درخواست مسترد

کراچی…بلال احمد… وفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد خان نے موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں ۷سال کی سزا کو ختم کرنے کی ملزم کی درخواست کو مسترد کردیا ہے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سزاکو ۷سال سے کم کرکے ۳سال مقرر کردی ہے تفصیلات کے مطابق ملزم احمد نے ۴۲ ستمبر ۰۱۰۲ کو مدعی لیا قت علی سے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے میں موٹرسائیکل چھینی جس کا مقدمہ نصیرآباد میں درج کیا گیا بعدازاں سیشن کورٹ نصیر آباد نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ۷ سال قید اور ۰۵ ہزار روپے کا جرمانے کا حکم دیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید ۶ ماہ کی سزا کا حکم دیا جس پر ملزم نے وفاقی شریعت کورٹ میں سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے بدھ کو سماعت کرتے ہوئے بری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے اور حکم دیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر ملزم کی سزا کو ۷ سال سے کم کرکے ۳ سال کردی گئی ہے تاہم ملزم پر ۰۵ ہزار روپے جرمانے اور عدم ادائیگی پر ۶ ماہ کی سزاکا حکم برقرار رکھا ہے ۔

مزید خبریں :