پاکستان
20 فروری ، 2012

عمران خان کی ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد کی تردید

عمران خان کی ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد کی تردید

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ان کی جماعت عام الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد کرے گی نہ ہی وہ مخلوط یا اتحادی حکومت کی حامی ہے ۔عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جارہا ہے ، تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اکیلے حصہ لے گی تاہم ممکن ہے کہ کسی ایک جماعت سے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی جائے ، عمران خان نے کہاکہ ان کی جماعت الیکشن میں کامیابی کی صورت میں اکیلے حکومت بنائے گی اور اتحادی حکومت نہیں بنائے گی ، امریکی کانگریس میں بلوچستان کے حوالے سے قرار داد سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ یہ قابل مذمت ہے اور یہ قرارداد پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھی ہے۔

مزید خبریں :