20 فروری ، 2012
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، یہ سلسلہ اگلیدودن جاری رہیگا۔۔کالام میں اب تک پانچ جبکہ مالم جبہ میں دو انچ برف باری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ راول پنڈی ،اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، کوٹلی ،جہلم ، لاہور ،مری ، منڈی بہاوالدین ، کوہاٹ سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جب کہ کالام ،مالم جبہ ، وادی نیلم اور لیپہ میں ہلکی برف باری ہورہی ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر ،گلگت بلستتان میں یہ سلسلہ اگلے دو سے تین روز کے دوران جاری رہے گا۔۔پارا چنار منفی 6 ڈگری سنٹی گریڈکے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔کالام منفی 5 ، ہنزہ ،منفی 4 ، اسلام آباداور کوئٹہ میں درجہ حرارت 6 ڈگری جبکہ لاہور اور پشاورمیں 9 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔