04 دسمبر ، 2022
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کرنے کے ارادے سے نہیں بلکہ ملک بچانے کے ارادے سے حکومت میں آئی تھی۔
ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہوں گے، اگریہ اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو کے پی اور پنجاب میں الیکشن کروائیں گے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر تحفظات اور اعتراضات ہیں۔