پاکستان
20 فروری ، 2012

فرانس نے بم ناکارہ بنانے والے10 روبوٹس پاکستان کو دیدیئے

اسلام آباد…فرانسیسی حکومت نے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاکستان کو دس روبوٹس فراہم کردیئے ہیں جن میں سے پانچ روبوٹس خیبر پختونخوا کودیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جدید روبوٹس کی مدد سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والے باروی مواد کا پتہ چلانے اور ناکارہ بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان کو ملنے والے دس میں سے پانچ روبوٹس خیبر پختونخوا کو فراہم کئے جائیں گے۔ ان روبوٹس کو استعمال کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں بیس اہلکاروں کو تربیت کے لیے لاہور بھی بھیجا گیاہے ۔

مزید خبریں :