06 دسمبر ، 2012
پشاور…مشہور جاپانی ریسلر محمد حسین انوکی اور ان کے ساتھی پہلوانوں نے پشاور کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انوکی نے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا پیغام دیا اور کہا کہ تعلیم کا حصول ہی دہشتگردی کو ختم کرسکتا ہے۔ انوکی اور ان کے ساتھی پہلوان جب گورنمنٹ ہائی اسکول کینٹ نمبر ایک پہنچے تو طالب علموں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں سے گھل مل گئے۔ ساتھی پہلوانوں نے بچوں کے ساتھ رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا۔ انوکی نے اسکول کے بچوں کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا بھی ا علان کیا۔