Time 05 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی، طیارہ کراچی اتار لیا گیا

طیارہ ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں قلات کے قریب تھا کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی— فوٹو:فائل
طیارہ ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں قلات کے قریب تھا کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی— فوٹو:فائل

اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے روانہ ہونے والی قومی ائیر لائن کی پرواز فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں اتار لی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 741 نے اتوار کی شام چھ بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا۔

طیارہ ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں قلات کے قریب تھا کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔

کپتان کے رابطہ کرنے پر ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی اتارنے کی ہدایت کی۔

مقامی وقت کے مطابق ٹھیک آٹھ بجے طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مسافروں کو جہاز سے اتار کر ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ رات گئے تک طیارے کا معائنہ جاری ہے۔

مزید خبریں :