Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

حکومت کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو
کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی  جس کے بعد ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ترمیم کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعدترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :