20 فروری ، 2012
بدین…بدین میں دومقامات پر گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،نئے کنوؤں سے گیس کی پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے ۔علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کا کام کرنے والی کمپنی کے فیلڈ ذرائع کے مطابق ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں دو مختلف مقامات پر قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں کھورواہ 5 اور مولاکھی نامی ان کنووٴں سے تقریبا آٹھ ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی اور ان ذخائر سے گیس کی پیداوار کا حصول بھی شروع ہو چکا ہے۔کمپنی ذرائع کے مطابق اس علاقے سے پہلے87 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی جا رہی ہے۔