کھیل
Time 06 دسمبر ، 2022

سوئٹزرلینڈ کیخلاف ناک آؤٹ میچ: 14 برس میں پہلی بار رونالڈو ٹیم کی فرسٹ الیون میں شامل نہ ہوسکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو  کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف پری کواٹر فائنل میں ٹیم کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

منگل کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف ٹیم کے  راؤنڈ آف 16 کے اہم میچ کے لیے 37 سالہ رونالڈو کا نام پرتگال کی ابتدائی لائن اپ میں نہیں تھا۔

پرتگال آج پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کے مدمقابل ہے، اس میچ میں رونالڈو بینچ پر بیٹھ رہےہیں ان کی جگہ  گونکیلو ریموس ٹیم کی کپتانی کریں گے۔31 میچوں اور 14 برس بعد پہلا موقع ہے کہ رونالڈو  اہم ٹورنامنٹ میں پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے جنوبی کوریا کے خلاف ٹیم کے آخری گروپ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا جس پرپرتگال ٹیم کے منیجر  نے رونالڈو کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ 

میچ کے بعد رو نالڈو نے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی انہیں جلدی سے نکلنے کا کہہ رہا تھا جس پر انہوں نے صرف جواب دیا، میں نےصرف اسے چپ رہنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ آخری گروپ میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں :