07 دسمبر ، 2012
ندن…ایم کیو ایم کے رہنماعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو ئی جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید کارروائی کی ہے۔کارروائی ایجویئر کے علاقے میں ایک بزنس ایڈریس پر کی گئی اور بزنس ایڈریس پر واقع ایک دفتر کی تلاشی بھی لی گئی۔سرچ وارنٹ کے مطابق بزنس ایڈریس کی تلاشی لی گئی ،پوچھ گچھ بھی کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی ۔کارروائی کے پولیس نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پر عزم ہیں ، اور ایک ٹیم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے متواتر کام کررہی ہے۔