پاکستان
06 دسمبر ، 2012

ڈاکٹر فاروق ستار کاایکسپوسینٹر میںآ ٹھویں انٹر نیشنل کتب میلے کا دورہ

 ڈاکٹر فاروق ستار کاایکسپوسینٹر میںآ ٹھویں انٹر نیشنل کتب میلے کا دورہ

کراچی…ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و حق پرست وفاقی وزیر پاکستاینز ڈاکٹر فاروق ستار نے ایکسپوسینٹر میں آٹھویں کراچی انٹر نیشنل کتب میلے کادورہ کیااور ایم کیوایم لڑیچر کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا ۔ اسٹال پر قائد تحریک الطاف حسین تحر یکی وسیاسی جدوجہدودیگر تنظیمی کتب رکھی گئیں ہیں۔ اس موقع پر حق پرست سابق رکن قومی اسمبلی طیب حسین انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کتب میلے کے انعقاد پر پاکستان پبلیشر ز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ اس کا یہ اقدام نئی نسل کو کتب بینی کی طرف راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ایم کیوایم کی جا نب سے لگایا جانے والا لڑیچر کمیٹی کا اسٹال طلبا و طالبات اور شہریوں کی توجہ مرکز بنا رہا۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی اور حق پرست صو بائی وزیر شیخ محمد افضل نے کراچی کے مقامی اسپتال جاکر پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے بلوچستان کے صو بائی وزیر عاصم کردگیلو سے عیادت کی اور الطاف حسین جانب سے گلدستہ پیش کیااورانکی خیریت دریافت کی۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اس میں ملوث دافراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر صو بائی وزیر عاصم کردگیلو نے قائدتحریک الطاف حسین کاخیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

مزید خبریں :