کھیل
Time 08 دسمبر ، 2022

لوگ کیا کہتے ہیں مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، ٹیم کو جتوانے پر فوکس ہے: بابر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف سے جیت کا وعدہ تو کیا ہے لیکن لکھ کر نہیں دیا، ہم کوشش ضرور کریں گے: بابر اعظم__فوٹو: فائل
وزیر اعظم شہباز شریف سے جیت کا وعدہ تو کیا ہے لیکن لکھ کر نہیں دیا، ہم کوشش ضرور کریں گے: بابر اعظم__فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے جیت کا وعدہ تو کیا ہے لیکن لکھ کر نہیں دیا، ہم کوشش ضرور کریں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پلان کے مطابق پچ ہو گی ٹرن ملے گا،جو پلان ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے،مین فوکس اسپنرز پر ہو گا ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ فائنل الیون ذہن میں ہے، ابھی کچھ دیر پچ پھر دیکھیں گے اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم ایک نیا طریقہ لے کر آئی ہے ، اس کے مطابق کھیلتی ہے،ہم ایک میچ کے بعد اپنا اسٹائل تبدیل نہیں کر سکتے، یہ وقت کے ساتھ ہوتا ہے، ہم صورتحال کے مطابق ضرور کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا، نہیں جیت سکے تو اس میں  ہماری غلطی ہے، اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہے۔ہمیں اعتماد ہے، ہمارا پلان ہے کہ آئندہ میچز میں جارحانہ پن دکھائیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں ان ہی پر انحصار کریں گے،ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ان کے بوجھ کا خیال رکھ رہے ہی،ں ہمیں فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا ہے۔

انہوں نے کا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔میں کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو بیک کروں گا۔

بابر نے بتایا کہ وزیر اعظم سے جیت کا وعدہ تو کیا لیکن لکھ کر نہیں دیا ہم کوشش ضرور کریں گے،ہمارے مائنڈمیں ہے کہ ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک جائیں،ہم نے ماضی میں کم بیک کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں بیسٹ دینے کی کوشش کرتا ہوں،میں نے کسی کو یہ نہیں ثابت کرنا میں کیسا پلیئر ہوں، کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں اور غلطی کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

لوگ کیا کہتے ہیں مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا،فوکس اسی پر ہے کہ ٹیم کو جتوانا ہے۔

مزید خبریں :