پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2022

عدالتی حکم کے باوجو لاہور کے کچھ اسکولز جمعے کے روز کُھل گئے

گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے—فوٹو: فائل
گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے—فوٹو: فائل

لاہور میں دو روز قبل اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن اسکولوں نے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔

شہر میں کئی پرائیویٹ اسکولز جمعے کے روز بھی کھل گئے اور بچے والدین کے ساتھ صبح کے وقت اسکولز آتے دکھائی دیے۔

اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ کسی بھی بچے نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ اسپورٹس ڈے کے نام پر اسکولوں میں بچوں کو بلایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :