کھیل
07 دسمبر ، 2012

راجرر فیڈرراپنے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہارگئے

راجرر فیڈرراپنے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہارگئے

ساوٴ پولو…سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنے ہی نام سے منسوب ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہار گئے، برازیل کے ٹامس بیلوچی نے انہیں سخت مقابلے کے بعد راجر فیڈرر ٹور کے پہلے میچ میں شکست دے دی۔برازیل کے شہر ساوٴ پولو میں جاری ایونٹ کے پہلے سنگلز میچ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا مقامی کھلاڑی ٹامس بیلوچی سے، 24 سالہ برازیلین کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا، فیڈرر نے دوسرا سیٹ تین چھ سے جیت کر میچ میں کم بیک کیا لیکن بیلوچی نے چھ چار سے آخری سیٹ جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کی، یوں راجر فیڈرر اپنے ہی نام سے منسوب ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شکست سے دو چار ہوگئے۔ ایونٹ کے پہلے ڈبلز میچ میں امریکا کے برائن برادرز نے مقامی کھلاڑیوں برونو سوریز اور مارسیلو میلو کو سخت مقابلے کے بعد ہرادیا۔

مزید خبریں :