کھیل
07 دسمبر ، 2012

پاکستان کے شاہ حسین شاہ جوڈو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے شاہ حسین شاہ جوڈو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سیئول…پاکستان کے شاہ حسین شاہ جوڈو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کیشہر ڈیجو ن میں جاری جوڈ و ورلڈ کپ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلی فائٹ میں انہوں نے میزبان ملک کے یانگ دا سیم کو مات دی جبکہ دوسری فائٹ میں انہوں نے قازقستان کے amrenov talqat کو ہراتے ہو ئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سو کے جی کلاس میں شاہ حسین شاہ کا مقابلہ اب جنوبی کوریا کے ہینگ ہی تائی سے ہو گا۔

مزید خبریں :