07 دسمبر ، 2012
ٹوکیو…جاپانی کلب سین فریچے ہیروشیما نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے پلے آف میں آکلینڈ سٹی کو شکست دے دی۔یوکوہاما انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، آکلینڈ کے گول کیپر ٹاماٹی ولیمز نے میچ میں کئی بار یقینی گول روکے، لیکن میچ کے 66ویں منٹ میں Toshhiro Aoyama کے گول نے جاپانی ٹیم کو برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی۔ سین فریچے ہیروشیما کی ٹیم اب مصری ٹیم ال اہلی کے خلاف میچ کھیلے گی۔