Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

کے پی اسمبلی میں بل منظور، 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت مل گئی

صوبائی حکومت ہیلی کاپٹرکو رکشے کی طرح استعمال کوحکومت تحفظ دے رہی ہے: اپوزیشن— فوٹو: فائل
صوبائی حکومت ہیلی کاپٹرکو رکشے کی طرح استعمال کوحکومت تحفظ دے رہی ہے: اپوزیشن— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں وزرا کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق سے متعلق بل منظورکرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سرکاری ہیلی استعمال سے متعلق بل کی شق وار منظوری دی گئی۔

وزرا کی تنخواہیں،مراعات و استحقاق سے متعلق بل میں 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے اور بل کےتحت 2008 سےاب تک ہیلی کاپٹرکا استعمال غیرقانونی تصورنہیں ہوگا۔

اپوزیشن نے گورنرخیبر پختونخوا سے بل پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ناجائز بل ہے،گورنراس بل کو واپس بھیج دیں۔

اپوزیشن رکن عنایت اللہ کا کہنا کہ ہیلی کاپٹرکو رکشے کی طرح استعمال کوحکومت تحفظ دے رہی ہے، ہیلی کاپٹر کو تفریح کیلئے استعمال سےمتعلق بل پاس کیا جارہا ہے، حکومت کرپشن کے خاتمےکی بات کرتے تھی آج چوری کوتحفظ کیلئے بل پاس کیاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنیوالوں سے 9 کروڑکی ریکوری کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھا تھا۔

مزید خبریں :