Time 14 نومبر ، 2022
پاکستان

خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹرکیوں اورکس نے استعمال کیا؟ اب کوئی سوال نہیں کرسکےگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا گیا؟ کس نے استعمال کیا؟ اب کوئی سوال بھی نہیں کرسکےگا، کیونکہ قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز  اور مراعات سے متعلق قانون میں مزید ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ترمیمی مسودے کے مطابق یکم نومبر 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹرکا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی قسم کا سوال نہیں اٹھایا جاسکےگا، سرکاری ہیلی کاپٹر کو کرائے پر ذاتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ہیلی کاپٹر کے ذاتی استعمال کی اجازت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے لینا ہوگی۔

مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار بھی استعمال کرسکتا ہے۔

ترمیمی ایکٹ کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید خبریں :