12 دسمبر ، 2022
الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں ترمیم کرلی۔
الیکشن کمیشن نے ترمیم الیکشن کمیشن کے رول 58 میں کی ہے اور ترمیم کے مطابق پولنگ ایجنٹ اورایجنٹس متعلقہ حلقے کا ووٹر ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ترمیم پر اعتراضات 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں اور الیکشن کمیشن سماعت کے بعد اعتراضات پر فیصلہ کرے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات وضمنی انتخابات میں امیدواروں کیلئے ترمیم شدہ اقرار نامہ جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار ترمیم شدہ اقرار نامہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے کا پابند ہوگا اور اسے بچوں کی تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ کا نمبر بھی لکھنا ہو گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہریت کیا پیدائشی ہے یا بعد میں حاصل کی؟ اقرار نامے میں تحریرکرنا ہوگا اور غیرملکی شہریت چھوڑنے کی دستاویزات بھی منسلک کرنا ہوں گی۔