الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کی۔ فوٹو فائل
الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کی۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے، درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج اور  رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائرکی تھی۔

مزید خبریں :