پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2022

حکومت نے قرآن پاک کی درآمدکو این او سی سے مشروط کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی ہے جس کے تحت قرآن پاک کی درآمدکو  این او سی سے مشروط کردیا گیا ہے۔

وزارت تجارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق قرآن پاک کی درآمدکے لیے وزارت مذہبی امور یا متعلقہ صوبائی محکمےکا این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی ممالک میں طبع شدہ قرآن پاک کی درآمد کے لیے این او سی ضروری نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :