Time 15 دسمبر ، 2022
پاکستان

عمران خان پر حملےکی تحقیقات: جے آئی ٹی نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: وزیرآباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کے میں جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کوطلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے  وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف  اور  مریم اورنگزیب کو بھی طلب کیا ہے۔

تینوں رہنماؤں کو 17 دسمبرکو سی سی پی او لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :