Time 16 دسمبر ، 2022
پاکستان

سانحہ اے پی ایس: ’دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے تک جدوجہد آہنی ارادے سے جاری رہے گی‘

16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سانحہ اے پی ایس پر پیغام۔ فوٹو فائل
16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سانحہ اے پی ایس پر پیغام۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

سانحہ اے پی ایس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے، پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

مزید خبریں :