دنیا
08 دسمبر ، 2012

سری لنکا میں چیف جسٹس کو مجرم قراردے دیاگیا

سری لنکا میں چیف جسٹس کو مجرم قراردے دیاگیا

کولمبو…سری لنکا کی پالیمانی کمیٹی میں چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں اُنہیں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔کولمبو میں وزیر آبپاشی اور مواخذے کے پارلیمانی پینل میں شامل رکن نے بتایا کہ چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے پر لگائے گئے اب تک پانچ الزامات کی تفتیش مکمل ہوئی ہے،اور تین الزامات ثابت ہونے پر اُنہیں ان میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ شیرانی بندرانائیکے سری لنکا کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ الزامات ثابت ہونے کے بعد چیف جسٹس کو مستعفی ہونا پڑے گا یا وہ جنوری میں مواخذے کی کارروائی پر پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث کا انتظار کریں گی۔ چیف جسٹس کے بعض حکومت مخالف فیصلوں کے بعد حکومت کی جانب سے اُن پر اختیارات کے ناجائز استعمال ،اپنی دولت چھپانے سمیت 14 الزامات عائد کیے گئے تھے۔جس پر پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔جس میں شامل سات ارکان کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے ۔

مزید خبریں :