دنیا
08 دسمبر ، 2012

مصر کے صدر مرسی کے خلاف ان آبائی شہر میں مظاہرہ

مصر کے صدر مرسی کے خلاف ان آبائی شہر میں مظاہرہ

اہرہ…مصر میں صدر مرسی کے آبائی شہر شرقیہ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ شرقیہ میں صدر مرسی کیخلاف ہونے والے مظاہرے میں مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری طرف قاہرہ میں ہونیوالے مظاہرے میں ہزاروں افراد صدارتی محل کے اطراف لگی حفاظتی باڑھ عبور کرکے وہاں کھڑے ٹینکوں پر چڑھ گئے اور قومی پرچم لہرائے۔

مزید خبریں :