پاکستان
08 دسمبر ، 2012

پانچویں عالمی اردو کانفرنس ،”منٹو“ ریڈنگ سیشن کا انعقاد

پانچویں عالمی اردو کانفرنس ،”منٹو“ ریڈنگ سیشن کا انعقاد

کراچی…آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پانچویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز عظیم افسانہ نگارسعادت حسین منٹو کے شاہکار افسانوں کے حوالے سے ایک ریڈنگ سیشن منعقد ہوا جس میں منٹو کے افسانے مزدوری، تقسیم، بے خبری کا فائدہ، مناسب کاروائی،حلال کا جھٹکا، گھاٹے کا سودا، خبردار، کرامات، اصلاح، جیلی، دعوتِ امن، پٹھانستان، ٹیکسی، حیوانیت، خواب، استقلال، کسیر نفی، نگرانی میں، جوتا، پیش بندی، سوری اور تعاون پڑھے گئے جبکہ سیاہ حاشیے کا ایک حصہ پیش کیا گیا۔ جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا اور منٹو کی شخصیت اور فن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یہ افسانے زنبیل ڈراماٹک ریڈنگ گروپ کے ارکان نے پڑھے۔

مزید خبریں :