پاکستان
08 دسمبر ، 2012

صدرزرداری کی برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

 صدرزرداری کی برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

رمنگھم… صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔صدر آصف زرداری نے ملالہ یوسف زئی کی بہادری کی تعریف کرتے ہو ئے ملالہ یوسف زئی نے شدت پسندوں کے سامنے نہ جھک کر اپنا قد مزید اونچا کر لیا ہے،ملالہ پر حملے کے بعد عوام کے رد عمل نے ثابت کر دیاہے کہ پاکستانیوں نے انتہا پسندی اور شدت پسندی کو مسترد کر دیا،ملالہ یوسف زئی نے عیادت کرنے پر صدر زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میرے لیئے رول ماڈل ہیں، ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گی۔

مزید خبریں :