22 دسمبر ، 2022
نشئی باپ سے تنگ پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے گھر سے بھاگ کر کراچی آنے والے 3 بہن بھائیوں کو ایک شہری کی مدد سے پولیس نے والدہ کے حوالے کردیا۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب نے بتایا کہ 12 دسمبر کو اتحاد ٹاؤن میں رات کے وقت آخری اسٹاپ پر شہری اقبال کو 3 بہن بھائی بے یارومددگار ملے، بچوں میں بہن 12 سالہ شاہ نور اور بھائی 10 سالہ محمد اذان اور 7 سالہ فیضان شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نشے کے عادی باپ کے ظلم سے تنگ آکر شجاع آباد سے کراچی بھاگ آئے تھے۔
بچوں کو والدین سے ملانے کیلئے شہری شاہد اقبال نے پولیس سے رجوع کیا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول نے شجاع آباد پولیس سے رابطہ کرکے بچوں کے والدین کو ڈھونڈ نکالا۔
بچوں کی والدہ اپنے بچوں کو لینے شجاع آباد سے تھانہ اتحاد ٹاؤن پہنچ گئی، بچے والدہ کے ہمراہ بس یا ٹرین کے ذریعے روانہ ہوجائینگے۔