دنیا
09 دسمبر ، 2012

مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا

مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا

قاہرہ … مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئینی بحران پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکومت نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرے گی تاہم آئینی مسودے پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے مصری صدر نے صدارتی اختیارات میں اضافے کا فرمان جاری کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، مصری دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر حکومتی جماعت اخوان المسلمون اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ مخالفین کی جانب سے کئی دفاتر کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔

مزید خبریں :