Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

پشاور: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر تقریب کے دوران فائرنگ

محمود جان پشاور کے علاقے ریگی میں لائیو اسٹاک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے/ فائل فوٹو
محمود جان پشاور کے علاقے ریگی میں لائیو اسٹاک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے/ فائل فوٹو

پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی محمود  جان کاکہنا ہےکہ وہ پشاور کے علاقے ریگی میں لائیو اسٹاک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ان کے محافظوں  نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی جس سے وہ فرار  ہوگئے۔

مزید خبریں :