Time 24 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں ٹھنڈی ٹھار ہواؤں نے موسم سرد کردیا، پارہ 10 ڈگری ریکارڈ

شہر میں ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر اور اس میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
شہر میں ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر اور اس میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں ٹھنڈی ٹھار ہواؤں کے باعث موسم  شدید سرد ہوگیا۔

کراچی میں جمعہ کی رات ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد رہا اورہفتے کی علی  الصبح شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر اور  اس میں  نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر ہوگیا اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پشاورمیں 2.5 ، گلگت میں 6 اور لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :