09 دسمبر ، 2012
ہرنائی…بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی کوئٹہ روڑ پر ایک موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی پہنچادیا گیا۔