پاکستان
09 دسمبر ، 2012

پشاور: شیخ آباد میں دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

پشاور…پشاورکے علاقے شیخ آباد میں دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ دھماکہ کی ایف آئی آر تھانہ گلبہار میں درج کی گئی ہے۔ جس میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ شاہ عالم نامی شخص کی مدعیت مین درج کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب شاہ عالم نامی شخص کی گاڑی کے نیچے بارودی مواد نصب کیاگیا تھا،تاہم مواد پوری طرح نہ پھٹ سکا۔ جس سے جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :