20 فروری ، 2012
کانپور … بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کی آمد پر ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے مسلمانوں نے سیاہ پرچم لہرا دیئے ہیں۔ راہول گاندھی کانگریس کی جانب سے کانپور میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کیلئے آئے تھے مگر راشٹریہ علما کونسل سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کا پیچھا کیا اور سیاہ پرچم لہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم کمیونٹی پر دہشتگردی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے، پھر ووٹ مانگیں۔ ریاست میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ 3 مارچ کو ہورہا ہے اور نتائج کا اعلان 6 مارچ کو ہوگا۔