Time 28 دسمبر ، 2022
پاکستان

مری: برفباری کے سیزن میں مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد

نوپارکنگ کا خاتمہ کرکے سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹر اور ایک کرین مہیا کی گئی ہے: ٹریفک پولیس مری/ فائل فوٹو
نوپارکنگ کا خاتمہ کرکے سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹر اور ایک کرین مہیا کی گئی ہے: ٹریفک پولیس مری/ فائل فوٹو

مری  میں ٹریفک پولیس نے برفباری کے سیزن کے لیے انتطامات مکمل کرلیے جس کے تحت سیزن میں مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مری ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے سیزن میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لیے 270 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ نوپارکنگ کا خاتمہ کرکے سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹر اور ایک کرین مہیا کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کا بتانا  ہےکہ دوران موسم سرما  برفباری سیزن میں 5 شاہراہیں ون وےقرار دی گئی ہیں اور مری مال روڈپر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ سیاحوں کی سہولت اور بروقت مدد کے لیے سنی بینک چوکی مین ٹریفک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، دوران برفباری تمام داخلی راستوں پرچیکنگ چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ مکینکلی فٹ گاڑی اورلائسنسں ہولڈرڈرائیورکو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی مقام مری میں تقریباً 4 ہزارکے قریب پارکنگ کی گنجائش ہے، دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :