Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات، پی ایس پی اور فاروق ستار کو ساتھ ملانے پر گفتگو

ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے علاوہ ایم کیو ایم، پی پی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو فائل
ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے علاوہ ایم کیو ایم، پی پی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو فائل 

ایم کیو ایم کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے معاہدوں میں تاخیر پر اظہار تشویش

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر خالد مقبول کی قیادت میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم پاکستان اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے 35 سے زائد اراکین بھی موجود تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی الیکشن، ایم کیو ایم، پی پی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق امور اور ایم کیو ایم دھڑوں، پی ایس پی اور فاروق ستار کو ملانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے پی پی پی اور ن لیگ کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور لاپتا کارکنوں کی عدم بازیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میں طے شدہ اعلامیے کی توثیق کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے گورنر کی شہری سندھ کے لیےکاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے مشن کی طرف کامیابی سے گامزن ہے، تنظیم کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔ 

مزید خبریں :