10 دسمبر ، 2012
بنوں … بنوں میں تھانہ ککی پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں شہر سے 14 کلو میٹر دور تھانہ ککی پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ ککی زخمی ہوگئے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق شدت پسندوں نے تھانے کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے ، پہلے پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے گئے جس کے بعد فائرنگ کی گئی، دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں شہر سے پولیس کے بھاری دستے ککی روانہ کردیئے گئے ہیں۔