10 دسمبر ، 2012
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بدھ 12دسمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں قائم 5 رکنی فل بینچ صدر آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے،آج بینچ کے رکن جسٹس شیخ نجم الحسن ، والدہ کے انتقال کے باعث رخصت پرتھے،جس کے باعث بینچ نامکمل ہونے پر کارروائی بدھ12دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔