Time 02 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا توڑ ڈھونڈ لیا

نشئی افراد کو گنجا کرکے، نہلا دھلا کر ایدھی سینٹر کے حوالے بھی کیا جائے گا تاکہ مناسب دیکھ بھال کے بعد انہیں زندگی کی پٹری پر دوبارہ لایا جاسکے۔/ فائل فوٹو
نشئی افراد کو گنجا کرکے، نہلا دھلا کر ایدھی سینٹر کے حوالے بھی کیا جائے گا تاکہ مناسب دیکھ بھال کے بعد انہیں زندگی کی پٹری پر دوبارہ لایا جاسکے۔/ فائل فوٹو

کراچی میں منشیات کے عادی افراد کا جرائم میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب کراچی پولیس نے ایسے افراد کو کار آمد شہری بنانے کی ٹھان لی ہے اور  حل اس کا یہ نکالا ہے کہ ان افراد کو گنجا کرکے، نہلا دھلا کر ایدھی سینٹر کے حوالے بھی کیا جائے گا تاکہ مناسب دیکھ بھال کے بعد انہیں زندگی کی پٹری پر دوبارہ لایا جاسکے۔

اورنگی ٹاؤن کے تھانہ پاکستان بازار کی پولیس کی تشویش میں اضافہ اس وقت ہوا جب علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ 

تحقیق سے پتا چلا کہ منشیات کے عادی افراد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کردیتے ہیں جس کےبعد  پولیس حرکت میں آئی اور ایسے افراد کو پکڑ کر بحالی کے مراکز بھیجنا شروع کردیا، اس سے قبل انہیں گنجا بھی کیا جاتا ہے اور اچھی طرح سے نہلایا بھی جاتا ہے۔

ایس ایچ او پاکستان بازار کا کہنا ہےکہ بیشتر نشے کے عادی افراد پیدائشی اس لت میں مبتلا نہیں ہوتے، ان میں سے اکثر گھریلو، معاشی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہوکر اس راہ پر چل پڑتے ہیں ایسے افراد پر اگر ذرا سی توجہ دی جائے تو انہیں راہ راست پر لایا جاسکتا ہے۔ 

مزید خبریں :