10 دسمبر ، 2012
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سنیٹرافرا سیاب خٹک نے بنوں تھانے پر شدت پسندوں حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔پشاور سے جاری بیان اسفندیار ولی اور افراسیاب خٹک نے کہا کہ قوم اب دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے،دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پو لیس کے جوانوں نے بیش بہا قربا نیاں دی ہیں۔ جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔